سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال، 600 پوائنٹس کی مندی، اربوں کا نقصان

Published On 30 April,2021 04:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، 100 انڈیکس میں دوبارہ 600 پوائنٹس کی بڑی مندی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال تاحال برقرار ہے، کورونا وائرس کے باعث ممکنہ طور پر لاک ڈاؤن کی خبروں کے باثع انویسٹرز کو دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔

رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 600.76 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی، مندی کے باعث مزید 6 حدیں گر گئیں، گرنے والی حدوں میں 44800، 44700، 44600، 44500، 44400، 44300 شامل ہیں جبکہ انڈیکس 44262.35 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.34 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 15 کروڑ 39 لاکھ 42 ہزار 599 شیئرز کا لین دین ہوا۔
 

Advertisement