اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے این اے 249 ضمنی الیکشن میں مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظورہونے کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ دوبارہ گنتی کے بجائے ری پولنگ ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 249 ضمنی الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منظور کر لیا، دوبارہ گنتی کی درخواست پرسماعت 4 مئی کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن نےتمام امیدواروں کونوٹس جاری کردیئے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دوبارہ گنتی کے بجائے ری پولنگ ہونی چاہیے، اصلاحات کیلئے تیار نہیں توروئیں بھی نہیں، الیکشن کمیشن نےحکم امتناع دےکراچھاکیا، این اے 249 میں ٹرن آؤٹ بہت کم رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جیت پر سب پارٹیوں نے تنقید کی ہے۔