روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر تیزی سے گھٹنے لگی

Published On 05 May,2021 03:59 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے گراوٹ آنے لگی، امریکی کرنسی مزید 20 پیسے گھٹ گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 20 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 153 روپے 24 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہو گیا تھا اور قیمت 153 روپے 36 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 24 پیسے ہو گئی ہے۔