سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا

Published On 08 May,2021 06:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ فی تولہ کی قدر میں مزید 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 11امریکی ڈالر بڑھ کر 1831 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 6 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے اضافے کے بعد 90878 روپے ہوگئی ہے۔

تاہم چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں بالترتیب 1380 روپے اور1183.12 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
 

Advertisement