اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ملک میں ڈیزل انجنوں کی پیداوار میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارسے پتہ چلا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں ڈیزل انجنوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر19.14 فیصد اورمارچ میں ماہانہ بنیادوں پر117.19 فیصد کا اضافہ ہواہے ۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ملک میں 1,251000 یونٹس ڈیزل انجنوں کی پیداوارہوئی، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19.14 فیصدزیادہ ہے۔
مارچ 2021 میں ملک میں 64 ہزاریونٹس ڈیزل انجنوں کی پیداوارحاصل ہوئی، گزشتہ سال مارچ میں ملک میں ایک لاکھ 39 ہزاریونٹس ڈیزل انجنوں کی پیدوارحاصل ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 8.99 فیصداضافہ ہوا ہے۔