انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 298 پوائنٹس اضافہ

Published On 14 June,2021 11:54 am

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر 36 ، اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے مہنگا ہو گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں 298 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی پھر اونچی اڑان، انٹر بینک مارکیٹ میں 36 پیسے اضافے سے 156 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے مہنگا ہونے پر 156 روپے 30 پیسےمیں فروخت ہوا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا،100 انڈیکس 298 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 603 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
 

Advertisement