لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قدر 1550 روپے بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 19 امریکی کرنسی کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں نئی قیمت 1 ہزار 783امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار550 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 329 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 93 ہزار 321 روپے ہو گئی ہے۔
تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث بالترتیب قیمتیں 1420 روپے اور 1217.42 روپے ہے۔