سونا مزید 350 روپے مہنگا

Published On 16 July,2021 06:37 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا، قدر مزید 350 روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 820 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، حیدر آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام کی قدر 300 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 50 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement