اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہے کہ حکومت کے 850 سی سی تک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کرنے سے صارفین کو فائدہ ہوا۔
اسلام آباد میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی بارے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 2021-26ء تک کی پالیسی کے مسودے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کو آٹو پارٹس کی تیاری کا مرکز بنانے سمیت برآمدات بڑھانے پر توجہ ہے، مسابقتی رجحان سے آٹو کی صنعت میں معیاری اور کم نرخوں پر گاڑیاں مل سکیں گی، آٹو صنعت کی برآمدات بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بھی تقویت ملے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ نئی آٹو پالیسی سے مختلف گاڑیوں کی پیداوار بڑھے گی، نئی پالیسی میں صارفین کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
اجلاس میں وزیر خزانہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاعی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدائیت بھی کی۔