روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری

Published On 13 September,2021 04:19 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 8 پیسے مہنگا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 8 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 168 روپے 02 پیسے سے بڑھ کر 168 روپے 10 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 72.17 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 47270.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.15 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 13 کروڑ 18 ہزار 36 شیئرز کا لین دین ہوا۔

Advertisement