اسلام آباد:(دنیا نیوز)نیپرا نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی والوں کیلئے بجلی 3 روپے 45پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)میں کے الیکڑک کی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی،دوران سماعت کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ عالمی سطح پر ایل این جی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پڑاہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 16 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا جبکہ چیئرمین نیپرا نے کہاکہ یہ بہت بڑا نمبر ہے اور شراکت داروں کے لیے یہ شاکنگ نمبر ہوگا۔