کراچی کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے:مصطفیٰ کمال

Published On 02 November,2021 05:04 pm

کراچی:(دنیا نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اس شہرکو’زرداری‘ کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔

شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں،دیوارسے نہ لگاؤ، ہم نے اس شہرکوبچانا ہے۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ اس شہرکو’زرداری‘ کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، پاک سرزمین پارٹی ڈاکوؤں کے چنگل سے شہرآزاد کرائے گی، اگرہم سڑک پرآگئے توپھرقدم پیچھے نہیں ہٹیں گے جبکہ 19دسمبرتک کراچی کی ایک،ایک یوسی میں احتجاج کریں گے۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا،بلوچستان،لاڑکانہ،سکھر،خیرپور،کشمورمیں احتجاج کریں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ،بلوچستان کے نوجوانوں کوبھی ایک دفعہ معاف کرکے سیاسی دھارے میں لایا جائے۔