لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 42 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1797 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 21 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور قیمت 1 لاکھ 23 ہزار 400 روپے ہو گئی تھی۔
دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1544 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 252 روپے ہو گئی ہے۔