سٹاک مارکیٹ میں 263 پوائنٹس کی تیزی، اربوں کا فائدہ

Published On 07 January,2022 06:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 263 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں حصص کی خریداری کا رجحان رہا ،، یہی وجہ ہے کہ اختتام پر مارکیٹ 263 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 45 ہزار 345 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آج انڈیکس میں ہونے والے اضافے کے سبب حصص کی مالیت 40 ارب روپے سے زائد بڑھ گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق انویسٹرز نے حصص کی کم مالیت کو دیکھتے ہوئے سٹاک مارکیٹ میں مختلف کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لی۔
 

Advertisement