لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا گیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہوئی چھائی ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی گہما گہمی کے باعث بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔
ایک موقع پر ٹرینڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم اس دوران معمولی بہتری کے باعث کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1250.07 پوائنٹس کی مندی کے بعد 43902.04 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.77 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی ، کاروبار میں بڑی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 150 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں چھائی ہوئی غیر یقینی سیاسی صورتحال کے اثرات آئندہ بھی دیکھے جا سکتے ہیں، حصص مارکیٹ میں بہتری کے لیے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔