لاہور: (لیاقت انصاری سے) پنجاب کے سیاسی محاز پر ممکنہ اپشنز پر مشاورت کے لئے وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، وزیر اعلی عثمان بزدار اور پارٹی رہنما میاں محمود الرشید کو اسلام آباد بلالیا۔
وزیراعظم سے ملاقات اور پارٹی کے طلب کردہ اجلاس میں یہ تینوں رہنما پنجاب کے سیاسی بحران میں ممکنہ آپشنز پر اپنی رائے دیں گے۔ پنجاب کی نمبر گیمز بارے وزیراعلی عثمان بزدار اور میاں محمود الرشید وزیر اعظم کو بریف کریں گے۔ گورنر پنجاب بھی آئندہ لائحہ بارے اپنی تجاویز دیں گے۔ پنجاب کے حوالے سے سیاسی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورت میں پنجاب کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کی تجاویز کی روشنی میں وزیراعظم لائحہ عمل کی منظوری دیں گے۔