شہباز شریف کو کہتا ہوں کیمرے میں دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں: شہباز گل

Published On 03 April,2022 04:24 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو کہتا ہوں کیمرے میں دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں۔

متحدہ اپوزیشن کی پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کئے جانے کے بعد صدر مملکت نے قومی اسمبلی بھی تحلیل کردی ہے جس کے بعد ملکی سیاسی صورتحال غیر یقینی صورتحال اختیار کر چکی ہے۔

تحریک عدم اعتماد کو مسترد کئے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو کہتا ہوں کیمرے میں دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں، بھارتی ڈیزائنر سے شیروانی سلوا کر پاکستان لائی گئی تھی، ان کو لگتا تھا عمران خان آرام سے چلا جائے گا، ابھی پناہ گزین اترے ہوئے چہرے لے کر پریس کانفرنس کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوٹے خریدے لیکن ان سے کچھ بھی نہیں ہوا، جنہوں نے ووٹ کو عزت دینی تھی انہوں نے لوٹوں کو عزت دے دی۔
 

Advertisement