بجلی صارفین کیلئے بری خبر، قیمت مزید 3.15 روپے بڑھانے کی درخواست دائر

Published On 19 April,2022 12:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بجلی صارفین کیلئے بری خبر، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 3روپے 15پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

نیپرا بجلی مہنگی کرنے سے متعلق فیصلہ 27اپریل کو کرے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے ابھی چند روز قبل بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جو حکومتی منتقلی کے بعد بجلی صارفین کیلئے پہلا جھٹکا تھا۔ یہ اضافہ اپریل کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا، سی پی پی اے-جی نے 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
 

Advertisement