ڈیجیٹل کرنسی کی مارکیٹ کریش کرگئی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے

Published On 12 May,2022 08:09 pm

نیویارک:(دنیا نیوز) ڈیجیٹل کرنسی کی مارکیٹ کریش کرگئی، دیکھتے ہی دیکھتے سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں بٹ کوائن کی قدر میں 11 فیصد اور ایتھریئم کی قدر میں 20 فیصد کمی دیکھی گئی، لونا نامی ڈیجیٹل کرنسی سب سے زیادہ متاثر ہوئی جس کی قدر 98 فیصد تک گر گئی، سرمایہ کار ایک دن میں 200 ارب ڈالرز سے محروم ہوگئے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرپٹو مارکیٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی آسکتی ہے، پچھلے ایک ماہ میں ایمیزون جیسی بڑی کمپنی کی قدر 30 فیصد گر چکی ہے۔
 

Advertisement