اسلام آباد : (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی ادارے فنڈز نے پاکستان کے لیے ایک اور کڑی شرط کا مطالبہ کر دیا جس میں بجٹ میں انکم ٹیکس کی رعایتیں اور مراعات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کی تیاریاں شروع کردی ہیں، سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔
ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ آن لائن اور سوشل میڈیا سے آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز زیر غور ہے جبکہ آن لائن گیم اور ٹک ٹاک سے آمدن پر ٹیکس بھی بڑھایا جا سکتا ہے، یوٹیوب کی اندرون ملک ادائیگیوں پر ٹیکس بڑھانے پر غور ہو رہا ہے۔