حکومت کا عمران خان کے شروع کئے گئے کئی منصوبے جاری رکھنے کا فیصلہ

Published On 09 June,2022 03:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے شروع کئے گئے کئی منصوبے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ مالی سال وزیر اعظم کے کٹا بچاؤ پروگرام کیلئے20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویزہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق نئے مالی سال کٹے کو موٹا کرنے کے پروگرام کیلئے 12 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، وزیر اعظم کے پسماندہ علاقوں میں مرغ بانی پروگرام کیلئے 5 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

دستاویز کے مطابق نئے مالی سال گنے کی پیداوار بڑھانے کیلئے 13 کروڑ روپے، چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے27 کروڑ اور گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے 35 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ آئندہ مالی سال کے دوران کپاس کی بہتری کے اقدامات کیلئے13 کروڑ روپے رکھے جائیں گے۔

 

Advertisement