پٹرولیم مصنوعات کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 35 فیصد تک اضافہ متوقع

Published On 16 June,2022 10:40 am

لاہور: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھی 35 فیصد تک کرایہ بڑھانے کا امکان ہے۔

راولپنڈی کا کرایہ 2000 سے بڑھا کر 2250، فیصل آباد کا کرایہ 1050 سے بڑھا کر 1250، سرگودھا کا کرایہ 950 سے بڑھا کر 1100 روپے تک کیا جا سکتا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پشاورکا کرایہ 2300 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کرنے کا امکان ہے جبکہ مری کا کرایہ 2300 روپے سے بڑھا کر 2450 روپے تک ہو سکتا ہے۔

اسی طرح خانیوال کا کرایہ 1500 سے بڑھا کر 1650، کراچی کا کرایہ 4300 سے بڑھا کر 4800، صادق آباد کا کرایہ 2400 سے بڑھا کر 2700 روپے کرنے کا امکان ہے۔
 

Advertisement