اسلام آباد:(دنیا نیوز) تجارتی خسارہ 48 ارب 25 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔
ادارہ شماریات نے مالی سال 2021-22ء کے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیئے، جس کے مطابق 12 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 55.29 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال درآمدات 80 ارب ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرز اور برآمدات 31 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہیں۔
شماریات بیورو کے مطابق ایک سال میں درآمدات میں 41.93 فیصد اور برآمدات میں 25.51 فیصد اضافہ ہوا، جون 2011 کی نسبت جون 2022 میں تجارتی خسارے میں 33.42 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جون 2022 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 83 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا، جون میں درآمدات 7 ارب 72 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں اس عرصے میں برآمدات 2 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں۔