کراچی:(دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں تھوڑی بہت بہتری ریکارڈ کی گئی۔
روپے کی قدر میں استحکام کسی صورت نہیں آرہا، کبھی ڈالر کی قدر میں کمی اور کبھی اضافہ ہورہا ہے، آج بھی ایسا ہی ہوا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے کمی سے 207 روپے 91 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر تبدیلی 208 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 184 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 41 ہزار 344 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص مارکیٹ میں تیزی کی واپسی کے باعث سرمایہ کاروں کو تقریباً 40 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔