کراچی : (دنیا نیوز) مسلسل گراوٹ کا شکار رہنے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے، انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ایک روپے 87 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 205 روپے کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالرکی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا اور قیمت 207روپے 23 پیسے سے بڑھ کر 207 روپے 48 پیسے ہو گئی تھی۔