لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روزکے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 207روپے 23 پیسے سے کم بڑھ کر 207 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/sdArm4YLIl pic.twitter.com/PXTIkyDoOG
— SBP (@StateBank_Pak) June 24, 2022
اُدھر انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 208 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی۔