روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی

Published On 31 October,2022 10:31 pm

اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روس سے 3 لاکھ ٹن گندم 372 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب درآمد کی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے مارجن 6 روپے لٹر مقرر کرنے، تھر کول پراجیکٹ کیلئے بجلی کی خریداری، اسٹیٹ بینک میں پاکستان انرجی ری واولونگ فنڈ قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔