سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Published On 09 December,2022 10:14 pm

لاہور: ( ویب ڈٰیسک ) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود اضافہ رکنے کا نام نہیں لے رہا جس کی وجہ سے فی تولہ سونے کی قیمت ایک اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 700 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 67 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 43 ہزار 261 روپے ہوگئی۔

سونا کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھکر 1890 روپے ہونے سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1800 ڈالر کی سطح پر آگیا۔