لاہور: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1787 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 850 روپے کمی کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار800 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 729 روپے کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 44 ہزار 719 روپے کی سطح پر آ گئی۔