کراچی: (دنیا نیوز)ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ میں 23 پیسے اضافے ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 226 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 579 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 248 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔