قومی بچت سکیموں پرمنافع کی شرح میں اضافہ

Published On 12 January,2023 08:46 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اورمختصر مدتی سرٹیفکیٹ سمیت دیگر قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا۔

محکمہ قومی بچت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اورمختصر مدتی سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔

ریگولرانکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 24 پوائنس اضافے سے 12.60 فیصد کردیا گیا جب کہ 3 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 132 پوائنٹس اضافے سے 16.12 فیصد کردی گئی ہے۔

دوسری جانب 6 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 114 پوائنٹس اضافے سے 16 فیصد کردی گئی ہے جب کہ 1 سال کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 106 پوائنٹس اضافے سے 15.96 فیصد کردی گئی ہے۔