لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں فلور ملز مالکان آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکاری ہوگئے جب کہ مرغی کا گوشت بھی دوبارہ مہنگا کر دیا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم 4 ہزار روپے من ہونے کے باوجود ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں کمی سے انکار کر دیا ہے جب کہ مرغی کا گوشت بھی 16 روپے اضافے کے بعد 501 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 کلو سرکاری آٹے کا تھیلا 648 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور 15 کلو آٹے کا کمرشل تھیلا 1900 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 20 کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی سپلائی بند کر دی گئی ہے جب کہ تندور مالکان نے روٹی اور نان کے وزن میں بھی کمی کر دی ہے جس کے باوجود روٹی 14 روپے اور نان 25 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 16 روپے اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد 485 روپے سے مہنگا ہو کر 501 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔