ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 31.83 فیصد ہوگئی

Published On 20 January,2023 04:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 31.83 فیصد ہوگئی ہے، حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 8 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا، زندہ مرغی فی کلو 11 روپے 76 پیسے مہنگی ہوئی۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 62 روپے 78 پیسے مہنگا ہوا، دال مونگ 2 اور دال ماش اڑھائی روپے مہنگی ہوئی جبکہ کیلے کی فی درجن قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا۔

علاوہ ازیں حالیہ ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Advertisement