کراچی: (دنیا نیوز) 31 ماہ کے بعد جنوری 2023 میں تارکین وطن کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے بھی کم رہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جنوری میں ترسیلات زر 13 فیصد کمی کے بعد ایک ارب 89 کروڑ ڈالر رہیں، اس سے قبل مئی 2020 میں ترسیلات زر ایک ارب 86 کروڑ ڈالر تھی۔
واضح رہے کہ اپریل 2022 میں ترسیلات زر 3 ارب 12 کروڑ ڈالر کی ریکارڈسطح پر تھیں، جولائی تا جنوری 2023، ترسیلات زر میں 11 فیصد کمی ہوئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق سات ماہ میں ترسیلات زر 16 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کے انہی 7 ماہ میں ترسیلات زر 17 ارب 98 کروڑ ڈالر رہی تھیں۔