اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم پیکج کے تحت فروخت ہونے والے گھی کی قیمت میں 115 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی والے گھی کی قیمت 375 روپے سے بڑھا کر 490 روپے کر دی گئی، وزیر اعظم پیکچ کے تحت گھی کی قیمت میں 2 ماہ میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یکم جنوری 2023 کو بھی گھی کی قیمت میں فی کلو 75 روپے اضافہ کیا گیا تھا، گھی دو مہینوں کے اندر مجموعی طور پر 190 روپے مہنگا ہوا ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام( بی آئی ایس پی) کے مستحقین گھی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے اور ان کے لیے گھی کی فی کلو قیمت 300 روپے برقرار رہے گی۔