ڈالر کی اڑان تھم نہ سکی، روپے کی بے قدری برقرار

Published On 13 March,2023 10:20 am

کراچی: (دنیا نیوز) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر نے اڑان بھر لی، 1 روپے 73 پیسے اضافے کے ساتھ انٹر بینک میں امریکی کرنسی 282 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 31 پیسے اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 77 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 285 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 100 انڈیکس 486 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42 ہزار 280 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

Advertisement