کراچی: (دنیا نیوز) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر نے اڑان بھر لی، 84 پیسے اضافے کے ساتھ انٹر بینک میں امریکی کرنسی 281 روپے 61 پیسے کا ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 31 پیسے اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 77 پیسے پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کپاس کی رواں سال قیمت 8500 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 285 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 100 انڈیکس 63 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 856 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔