لاہور: (دنیا نیوز) سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ صوبے میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں، ذخیر اندوزوں کے خلاف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
سیکرٹری خوراک کا کہنا تھا کہ کچھ ذخیرہ اندوزوں کی طرف سے چینی ذخیرہ کرنے کی اطلاعات ملی ہیں، غیر اعلانیہ ذخائر کو ضبط کرنے کے لیے کارروائیاں شروع کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
انہوں نے کہا کہ جو شوگر ملیں سٹہ بازی میں ملوث پائی گئیں ان کے خلاف فوجداری کارروائی ہو گی، شوگر ملیں اپنے گودام سٹہ بازی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں، شوگر ملیں فروخت شدہ چینی فوراً اٹھوائیں۔