سٹیٹ بینک کا عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان

Published On 13 April,2023 07:27 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) شہریوں کےلیے بری خبرعید پر نئے نوٹ نہیں ملیں گے، سٹیٹ بینک کے مطابق نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔

سٹیٹ بینک ایس ایم ایس سروس اور بینکوں کے ذریعے بھی عوام کو نئے نوٹ نہیں دے گا،کویڈ سے قبل ہر سال سٹیٹ بینک عید پر شہریوں کو نئے نوٹ جاری کرتا تھا۔

کویڈ 19 کے بعد سٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کا اجرا روک دیا تھا، سٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے متعلقہ برانچ سے نئے نوٹ لینے کا سلسلہ جاری شروع کیا تھا تاہم اس بار عوام کے لیے نئےکرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔
 

Advertisement