سٹیٹ بینک نے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا

Published On 14 April,2023 01:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10 اپریل 1973 کو منظور کئے گئے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پچاس روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کی اجازت وفاقی حکومت نے دی ہے۔

اپنے بیان میں سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ 2023 آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے 50 روپے کا یادگاری سکہ 14 اپریل کو سٹیٹ بینک کے تمام ایکسچینج کاؤنٹرزاور فیلڈ آفیسوں کے ذریعے جاری کردیا جائے گا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 30 ملی میٹر سکے کا وزن 13.5 گرام جبکہ سکہ تانبے اورنکل کا مرکب ہے،سکے کے رخ پر ہلالی چاند،پانچ نوکوں والا ستارہ نقش ہے جبکہ سکے کی پشت پرانگریزی سکرپٹ میں آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عنوان سے کتاب کی تصویر ہے اورگولڈن جوبلی کی مدت 1973 سے 2023 درج ہے۔ 

Advertisement