اسلام آباد: (ویب ڈیسک) موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر71 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 463 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 71 فیصدکم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات کاحجم 1.596 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات پر15 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 92 فیصدکم ہے، گزشتہ سال مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات پر184 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔
فروری کے مقابلہ میں مارچ میں موبائل فونزکی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر55 فیصدکی کمی ہوئی ہے، واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر65 فیصدکی نمایاں کمی ہوئی ہے۔