پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری مندی کا رجحان

Published On 08 May,2023 09:28 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز منفی رجحان سے ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 622 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے پہلے روز 412 پوائنٹس کم ہو کر 41 ہزار 829 پر بند ہوا ہے۔

100 انڈیکس کی کم ترین سطح 41 ہزار 768 رہی، شیئرز بازار میں آج تقریباً 18 کروڑ شیئرز کا کاروبار پونے 5 ارب روپے میں طے ہوا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 81 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 275 ارب روپے ہے۔