وزیر تجارت کا پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے بڑا اقدام

Published On 19 May,2023 07:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا۔

پاکستان اور روس کے درمیان باضابطہ یونیفائیڈ سسٹم آف ٹیرف ترجیحات معاہدہ طے پا گیا، دونوں ممالک الیکٹرانک ایکسچینج کے تحت تجارتی دستاویز کا تبادلہ کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ

اس معاہدے نے پاکستانی ایکسپورٹرز کے لیے مصنوعات کی برآمد پر 25 فیصد ٹیرف میں کمی لینا آسان بنا دیا، سید نوید قمر نے روس کے شہر کازان میں دستخطی تقریب کا مشاہدہ کیا۔