کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد تیزی ریکارڈ کی گئی، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے ہی 100 انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، 11 بجے کے قریب مندی کی واپسی ہوئی ،سرمایہ کاروں کے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی کے بعد 12 بجے زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔
ایک موقع پر تیزی 172 پوائنٹس کی سطح پر چلی گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 157.11 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 41599.18 پوائنٹس کی تیزی کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.38 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 5 کروڑ 44لاکھ 45 ہزار 137 شیئرز کا لین دین ہوا۔