کراچی: (دنیا نیوز) روپے کی قدر روز بروز گرنے لگی، اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا کیا گیا ہے، 6 روپے اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 پر فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 286 روپے 20 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔