کراچی: (دنیا نیوز) روپے کی قدر روز بروز گرنے لگی، اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا کیا گیا ہے، 8 روپے اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 308 پر فروخت ہو رہا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) June 5, 2023
دوسری جانب انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 286 روپے 19 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔