اسلام آباد: (دنیا نیوز) جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 میں مہنگائی 29.40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے، مالی سال 23-2022 مہنگائی کا سال رہا، سال بھر میں سگریٹ، چائے، آٹا، چاول، آلو، مرغی، دال سب مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 29.18 فیصد رہی، جون میں مہنگائی میں 0.26 فیصد کمی ہوئی۔ ایک سال میں سگریٹ کی قیمت میں 129 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، ایک سال میں چائے 113 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں گندم کا آٹا 90 فیصد تک مہنگا ہوا، چاول کی قیمت میں 73 فیصد کا اضافہ ہوا، آلو 65 فیصد اور گندم 62 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی، ایک سال میں مرغی 58 فیصد اور دال مونگ 50 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔