ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے ) نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کل سے کپاس کی خریداری بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پی سی جی اے چودھری وحید ارشد نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور وزیر خزانہ نے بنولہ پر عائد سیلز ٹیکس بجٹ میں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، تمام وفاقی و صوبائی ٹیکسز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن کسی ایک اعلان اور وعدے پر عمل درآمد نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک کپاس کی خریداری نہیں کریں گے، کسانوں کو کپاس کی امدادی قیمت 8500 روپے فی من نہ ملنے کی ذمہ دار حکومت ہے۔
چودھری وحید ارشد نے کہا کہ حکومت فوری طور پر بنولہ اور تیل بنولہ پر عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کرے۔