چیئرمین سینیٹ مراعات بل منظور کرنا قومی اسمبلی کا اختیار ہے: صادق سنجرانی

Published On 06 July,2023 07:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اختیار ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی مراعات سے متعلق بل میں ترامیم کرے یا مسترد کرے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی مراعات سے متعلق بل میں کوئی نئی مراعات نہیں دی گئی ہیں، یہ مراعات 1975 کے ایکٹ میں تھیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مزید کہا ہے کہ ہم نے مراعات کو الگ کرنے کی کوشش کی ہے، چیئرمین سینیٹ کی مراعات سے متعلق بل اب قومی اسمبلی کے پاس ہے۔