لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔
10 کلو تھیلے کی قیمت میں 50 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 ہزار 850 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2900 روپے ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4800 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور میں کئی بار آٹے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آچکا ہے۔